تفسیر معارف القرآن اردو
تفسیر معارف القرآن اردو زبان کی ایک مایہ ناز تفسیر ہے جو کہ مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کے قلم کا شاہکارہے۔
دورحاضر میں معارف القرآن کو جو مقبولیت حاصل ہوئی ہے وہ کسی پر مخفی نہیں ہے اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں عام فہم انداز اختیار کیا گیا ہے اور عصر حاضر کے مسائل کا شرعی حل پیش کرتے ہوئے نئی نسل کی بھرپور راہنمائی کا لحاظ رکھا گیا ہے ۔مفتی شفیع صاحب نے اس تفسیر میں جہاں تفسیری نکات و تشریحات درج کی ہیں وہاں جدید فقہی مسائل اور احکام کے قرآن مجید سے استنباط پر بھی خاص توجہ دی ہے، قرآن مجید کی تاریخی تحقیقات اور مذاہب باطلہ کا مدلل جواب اس پر مستزاد ہے