مسلمانوں کا صحیح عقیدہ کیا ہے`•.¸.•´ مولانا مکی `•.¸.•´ 24 دروس
آج کے دور میں مسلمانوں کے عقیدے کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس میں اختلافات اور کجی نہ پیدا کردی گئی ہو۔ ہر بندہ اپنا ہی اک عقیدہ، دلیل اور فلسفہ رکھتا ہے، یہود اور ہنود کی سالوں کی محنت آخر رنگ لائی ، مسلمانوں کا عقیدہ ایسے طریقے سے بگھاڑا گیا ہے کہ آج بہت سے لوگ مسلمان ہو کر بھی مسلمانو ں کا عقیدہ نہیں رکھتے ۔ انہی عقائد کی بنیاد پرمسلمان بیسوں فرقوں میں تقسیم ہو چکے ہیں، آج اگر مسلمانوں کے عقائد اور پھر ان کے نتیجے میں وجود میں آنے والے اعمال کو دیکھا جائے تو کسی جگہ مسلمان ہندوانہ رسم رواج اور فلسفہ میں بری طرح گر کر ہندو نظر آتے ہیں تو کسی جگہ دہریت ، عیسائیت، یہودیت کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ آج ہمارا عقائد میں داخل ہونے والی ان خرافات کی وجہ سے علم اور عمل دونوں بگڑ گئے ہیں۔ علم پہچان اور رستہ ہوتا ہے جس قوم کا عمل بگھڑ جائے اس کے سدھرنے کی توقع کی جاسکتی ہے اور جن کا علم ہی بگھڑ جائے وہ کبھی بھی سیدھی راہ پر نہیں آسکتی۔ ہمارے اچھائی برائی کےپیمانےہی تبدیل ہوچکے ہیں۔ جن چیزوں کو مٹانے کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تھے ان میں آج انکے امتی پوری طرح مبتلا ہیںاور جس چیز سے بچانے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری زندگی محنت کی ان کو آج ثواب سمجھ کر کیا جاتا ہے۔
مولانا مکی صاحب سعودیہ میں مقیم ایک جانے پہچانے، معتبر اور نامور عالم دین جو کہ پچھلے بیس سے زائد سالوں سے مسجد الحرام میں اردو میں درس دینےپر مامور ہیں۔انکے مدلل جوابات اور سمجھانے کے میٹھے انداز سے وہ لوگ واقف ہیں جنہوں نے انہیں سنا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے عقائد میں پیدا ہونے والے اس بگھاڑ کو خود محسوس کرتے ہوئے اور ہزاروں لوگوں کی فرمائش پر، عقائد پر دروس کا سلسلہ شروع کیا اور اہم موضوعات اور سوالات ، اصل عقیدہ کیا ہے، سنت کیا ہے، قرآن و سنت میں مسلمانوں کا اصل عقیدہ کیا بتایا گیا ہے اور اس موجودہ فتنہ کے دور میں پیدا ہوجانے والے ہزاروں عقائد کے بارے میں قرآنی نقطہ نظر کیا ہے۔ ان تمام اور اس جیسے سیکڑوں پیدا ہونے والے سوالات کے مدلل، عام فہم جوابات دیے ہیں اور عقیدہ کے ہر پہلو پر سیر حاصل بحث کی ہے۔
اوریجنل ریکارڈنگ ساؤنڈ کلپ کے ساتھ وہ تمام دروس آپ ان لنکس سے ڈاؤنلوڈ کر سکتےہیں۔
Download Links
Manhaj e Muslim.part1.rar
95.78 MB | Downloads
Manhaj e Muslim.part2.rar
95.78 MB | Downloads
Manhaj e Muslim.part3.rar
95.78 MB | Downloads
Manhaj e Muslim.part4.rar
95.78 MB | Downloads
Manhaj e Muslim.part5.rar
95.78 MB | Downloads
Manhaj e Muslim.part6.rar
27.46 MB | Downloads