تصوف و سلوک
آج امت مسلمہ کی زبوں حالی اس انتہا کو پہنچ چکی ہے کہ جھوٹ سچ سے اور کھوٹا کھرے سے بالکل پیوست نظر آتا ہے۔جس طرح علم ظاہر کے حامل علمائے حق کی صفوں میں علمائے سوءداخل ہو چکے ہیں ، اسی طرح علم باطن کے حامل مشائخ حق پرست کے بھیس میں نفس پرست لوگ شامل ہو چکے ہیں۔ عوام الناس کی روحانی اور باطنی تنزلی کی انتہا یہاں تک ہو چکی کہ ایک طبقے نے بیعت طریقت کو لازم قرار دے کر فرائض کے ترک کرنے اور شریعت اور طریقت کو الگ الگ ثابت کرنے کا بہانہ بنا لیا ۔ ضلو ا فا ضلوا (خود بھی گمراہ .ہوئے اور دوسروں کو بھی گمراہ کیا)۔ دوسرے طبقے نے بیعت طریقت کو گمراہی سمجھ کر اس کی مخالف کا بیڑا اٹھا لیا۔ ویا اسفی ان حالات میں اہل حق کیلئے افراط و تفریط کے شکار ان دونوں طبقوں سے چومکھی لڑائی لڑنے کے سوا چارہ نہیں۔ تاکہ احکام شریعت کو نکھار کر پیش کیا جائے اور حق و باطل کی حد فاصل کو واضح کیا جائے۔
تصوف کیا ہے - مولانا منظور احمد نعمانی رحمہ اللہ
Picture
یہ مختصر کتاب جو دراصل چند مقالات کا مجموعہ ہے؛ اس کی اشاعت سے ہماری خاص غرض اور امید یہی ہے کہ دین کے اس تکمیلی شعبہ )سلوک و تصوف( کی جو واقعی نوعیت اور افادیت ہے اور دین میں اس کا جو حقیقی مقام ہے ؛ اللہ کے باتوفیق بندے اس سے واقف ہو کر اس خیر کثیر اور اس دولت عظمی کو حاصل کریں جو اس راستہ سے حاصل کی جاسکتی ہے اور لاکھوں بندگان خدانے حاصل کی ہے اور ا سکے بارے میں آجکل کے اکثر ذہنوں میں جو شکوک و شبہات اور الجھنیں حقیقت ناشناسی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے وہ صاف ہوں۔

Download

تصوف و سلوک - مولانا ذوالفقار احمد
Picture
زیر نظر کتاب میں مولف نے افراط و تفریط سے دامن بچائے ہوئے اہل سنت والجماعت کے حقیقی نقطہ نظر کو واضح کیا ہے۔علم تصوف، تصوف کیا ہے، لفظ صوفی کی تحقیق،بیعت طریقت کا شرعی ثبوت، ضرورت مرشد، آداب مرشد، خانقاہوں کا قیام، اعتقادات، اسباق تصوف، معمولات شب و روز، معارف و حقائق، اخلاق حمیدہ ، تصوف کے متعلق کیے جانے والے عمومی سوالات وغیرہ جیسے اہم ترین عنوانات پر تسکین بحث کی ہے۔رب کائنات سے دعا ہے کہ روز محشر اس ناچیز کوشش کو قبول فرما کر فقیر کو بخشش کئے ہوئے گنہگاروں کی قطار میں شامل فرمائے۔ آمین ثم آمین

Download

شریعت و طریقت کا تلازم - شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ
Picture
دور حاضر میں یہ بات محسوس کی جا رہی ہے کہ مخصوص گروہ اپنے مضموم مقاصد کی تکمیل کیلیے اور فہم دین کی کمی اور طباءع کی نزاکت کا فاءدہ اٹھاتے ہوءے یہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ شریعت الگ ہے اور طریقت الگ ہے۔ وقت کی اس اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوءے مولف کتاب نے اس نازک موضوع کی حقیقت حال کی وضاحت کا بیڑا اٹھا یا اور اپنی دیگر تصانیف کی طرح اس فرض کو خوب نبھایا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ سب کو حق کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرماءے اور مولف کتاب اور ہماری اس ناچیز کاوش کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرماءے۔آمین

Download

بیعت کی شرعی حیثیت - شیخ السلام مولانا سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ
Picture
صوفیاء کی بہت سی چیزوں پر لوگوں کو اعتراض ہے۔ حالانکہ بیعت صوفیاء کے یہاں لازم نہیں۔مگر اس کا ثبوت قرآن و حدیث سے ہے۔حضرات صوفیاء کرام میں جو بیعت کا معمول ہے جس کا حاصل معاہدہ ہے التزام احکام و اہتمام اعمال ظاہری و باطنی کا جس کو ان کے عرف میں بیعت طریقت کہتے ہیں۔زیر نظر رسالہ اس سلسلے میں حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ علیہ کی تقریر ہے۔ جس میں بیعت کی حقیقت پر روشنی ڈالی گءی ہے۔ اللہ اس رسالہ کے مولف ؛ مرتب؛ اور اشاعت و ترویج میں مدد دینے والوں کو صراط مستقیم پر استقام اور دین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرماءے اور ان کی اس سعی کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرماءے۔ آمین

Download

دل کی دنیا از مفتی شفیع رحمہ اللہ
Picture

Download