حدیث کی جو کتابیں اس وقت نیٹ پر موجود ہیں ان کے ساتھ شرح نہیں ہے۔ جس سے حدیث کو پڑھنے والا عام آدمی پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکتا اور ایک ہی موضوع پر مختلف حدیثوں کےپس منظر اور صحیح، ضعیف، متواتر حدیثوں کو پہچان نہیں سکتا۔ میں جو شئیرنگ کرنےجا رہا ہوں اس کولیکشن کی خاص بات یہ ہوگی کہ ان میں احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطمینان بخش ترجمانی، عام فہم شرح، اور مسائل حاضرہ سے کامل انطباق کا خصوصیت کے ساتھ التزام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ احادیث کے لطائف و خصوصیات کی کامل رعایت کرتے ہوئے قدیم و جدید شارحین کی گراں قدر تحقیقات سے پوری کتاب کو آراستہ ومزین کیا گیا ہے۔ ۔ جس سے عام آدمی کے لیے بھی حدیث کے مقصد، پس منظراور اسکی قسم کو سمجھنا آسان ہوگا۔



Leave a Reply.