جامع ترمذی
Jamah Tirmizi

Picture
جامع ترمذی، امام ابو عیسی محمد بن عیسی ترمذی کی تصنیف ہے،صحاح ستہ میں نمبر سوم اور طبقات کتب حدیث میں طبقہ دوم کی کتاب ہے۔ اس کے متعلق محدثین کا قول ہے کہ مجتہد اور مقلد دونوں کے لیے کافی ہے۔ مجموعی حدیثی فوائد کے لحاظ سے اس کتا ب کو تمام کتب احادیث پر فوقیت حاصل ہے۔ اس کتاب کی نمایاں خصوصیات میں عراقیین اور حجازیین دونوں مسائل پر الگ الگ باب قائم کرنا، ہر باب کے تحت اگرچہ حدیث کا ذخیرہ تفصیلا نہ ہو لیکن اس باب میں جتنے صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کے نام گنوا کر اشارات کر جانا، رواة کی جرح و تعدیل، مشہور اسماءکی کنیتیں، مشہور کنیتوں کے اسمائ، سلف کا تعامل، ائمہ کے مسالک پر تقریبا ہر باب میں تنبیہہ کرتے جانا، وغیرہ وہ خصوصیات ہے جسکی وجہ سے حجم کے اعتبار سے مختصر ہونے کے باوجود فوائد کے لحاظ سے بہت بڑی کتاب ہے۔

 
جامع ترمذی جلد اول

جامع ترمذی شریف مترجم اردو کی زیر نظرجلد اول ابواب الطہارت، ابواب الصلوة ، ابواب الوتر، ابواب الجمعة اور ابواب السفر،ابواب الزکوة، ابواب الصوم، ابواب الحج، ابواب الجنائز، ابواب النکاح، ابواب الرضاعت، ابواب الطلاق والعان، ابواب البیوع، ابواب الاحکام، ابواب الدیات، ابواب الحدود، ابواب الصید، ابواب الضاحی، ابواب النذور والایمان، ابواب الجہاد، ابواب اللباس، ابواب الاطعمة، ابواب الاشربة، ابواب البرواصلة، ابواب الطب، ابواب الفرائض، ابواب الوصایا، ابواب الولاءوالھبة پر مشتمل ہے۔
Download Links

Part 01
Part 02

Part 03


جامع ترمذی اردو جلد دوم

جامع ترمذی شریف مترجم اردو کی زیر نظرجلددوم ابواب القدر، ابواب الفتن، ابواب الرویا، ابواب الشہادات، ابواب الزہد، ابواب صفة القیامة، ابواب صفة الجنة، ابواب صفة جہنم، ابواب الایمان، ابواب العلم، ابواب الاستیذان والادب ، ابواب الامثال، ابواب فضائل القرآن، ابواب القراة، ابوا ب التفسیر القرآن، ابواب الدعوات ، ابواب المناقب، اور ابواب العلل پر مشتمل ہے۔۔

Download Links

Part 01

Part 01


Part 01



Leave a Reply.