Sharah Sahi Muslim
شرح صحیح مسلم

Picture
صحاح ستہ میں صحیح مسلم کا دوسرا نمبر ہے اور طبقات کتب حدیث میں یہ طبقہ اول کی کتاب ہے۔ صحیح مسلم تین لاکھ حدیثوں کا انتخاب ہے۔ اس میں احادیث صحیحہ کو نقل کیا، مکرر کو حذف کردیاطرق و اسناد کو جمع کر دیا، فقہ اور تراجم کے بابوں پر مرتب ہے، یہ کتاب سہل الماخذ ہے، جودت ترتیب، حدیث کے شواہد و متابعات کے اجماع کے لحاظ سے اس کو صحیح بخاری پر ضرور ترجیح ہے۔ صحیح مسلم میں اسّی سے زیادہ حدیثیں ایسی ہیں جن کی سند میں امام مسلم اور رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے درمیان چار واسطے ہیں یہ ان کی اعلی سند ہے۔
صحیح مسلم میں بعد حذف مکررات چار ہزار حدیثیں ہیں، شروح و حواشی وغیرہ کی تعداد تیس سے زیادہ ہیں۔


ذیل میں مستند شرح صحیح مسلم کے ڈاون لوڈ لنک دیے جارہے ہیں.اس میں احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطمینان بخش ترجمانی، عام فہم شرح، اور مسائل حاضرہ سے کامل انطباق کا خصوصیت کے ساتھ التزام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب کے لطائف و خصوصیات کی کامل رعایت کرتے ہوئے قدیم و جدید شارحین کی گراں قدر تحقیقات سے پوری کتاب کو آراستہ ومزین کیا گیا ہے۔ مکمل ترجمہ تین جلدوں میں شائع کیا گیا ہے۔
۔
Download Links
Part 01
Part 02
Part 03



Leave a Reply.