تاریخ دعوت و عزیمت

Picture
اس کتاب میں مصنف نے تاریخ کو بالکل ایک علیحدہ، منفرد اور اچھوتے انداز میں بیان کیا ہے۔ اس میں تاریخ کو حکمرانوں ،سپہ سالاروں اور خاندانوں کے دور کے لحاظ سے بیان کرنے کے بجائے دینی ہستیوں، صحابہ کرام رضوان اللہ ، تابعین، تبع تابعین، امام الفقہ و الحدیث، مجددین اور اولیاء کے دور کے لحاظ سے بیان کیا گیا ہے۔

اس پانچ جلدوں میں لکھی جانے والی ضحیم کتاب کا اصل موضوع مسلم تاریخ کے نمایاں پہلوؤں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے چودہ سو سال کے عرصے میں اٹھنے والی اسلامی تجدیدی، دعوتی تحریکوں اور دین میں تحقیق کے مختلف ادوار کو بیان کرنا بھی ہے۔


Volume 1
Volume 2
Volume 3
Volume 4
Volume 5
 


Comments

محمد مسلم

Fri, 01 Apr 2011 09:29:24

السلام علیکم و رحمۃ اﷲ و برکاتہ
میں ایک طالب علم ہوں اور آپ جانتے ہیں کہ طلباء ہمیشہ سے ہی تہی کیسہ ہوتے ہیں۔ کتابوں کی تلاش میں ردی فروشوں کے ہاں اور مکتبوں پر سستے ایڈیشن حاصل کرنے کے لیے چکر لگانا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ اگر کسی نے ردی میں کوئی اچھی کتاب بیچ دی اور ردّی والے نے ہمیں مناسب دام میں دے دی تو یوں سمجھتے ہیں کہ خزانہ قارون ہاتھ لگ گیا ہے۔ کئی مرتبہ تاریخ دعوت و عزیمت پڑھنے کی کوشش کی ایک مرتبہ کہیں سے پہلی جلد ملی پڑھنے کے بعد باقی جلدیں پڑھنے کی تشنگی میں اضافہ ہوا۔ کئی اہلِ خیر کو اس لالچ پر کہ وہ کتاب خریدیں گے تو ان سے لے کر پڑھ لیں گے، تاریخ دعوت و عزیمت خریدنے کی ترغیب دی لیکن سب طرح دے گئے۔ آج ہی آپ کی ویب سائٹ سے سرچ کے دوران نہ صرف تاریخِ دعوت و عزیمت ملی بلکہ تاریخ ابنِ خلدون اور تاریخ ابنِ سعد کے ساتھ اور بہت سی کتابیں بھی نظر آئیں، فوری ڈاؤن لوڈ پر لگا دیں اور دل باغ باغ ہو گیا۔ اﷲ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ آپ نے بہت سے طلباء کے لیے آسانیاں پیدا کی ہی

 



Leave a Reply